بابرغوری کا عمران اسماعیل کوایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 20 اپريل 2015
الزامات کے باعث میری اور میری جماعت کی ساکھ متاثرہوئی ہے،بابر غوری۔ فوٹو:فائل

الزامات کے باعث میری اور میری جماعت کی ساکھ متاثرہوئی ہے،بابر غوری۔ فوٹو:فائل

 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابرغوری کا این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر بابر غوری کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل کی جانب سے ان پر قبضے کی زمین پر شادی ہال بنانے کے الزامات لگائے گئے جس میں کوئی صداقت نہیں جب کہ الزامات کے باعث میری اور میری جماعت کی ساکھ متاثرہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات پر قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں اور بغیرثبوت الزامات لگانے پرانہیں ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجوں گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔