پاک چین معاہدوں پر بھارتی میڈیا سمیت نیتاؤں اور فوج کے پیٹ میں مروڑیں اٹھنا شروع

ویب ڈیسک  منگل 21 اپريل 2015
پاکستان اورچین کے درمیان 46ارب ڈالرز کے معاہددوں پر دستخط ہوئےفوٹو:فائل

پاکستان اورچین کے درمیان 46ارب ڈالرز کے معاہددوں پر دستخط ہوئےفوٹو:فائل

پاکستان اورچین کی دوستی اس کے دشمنوں کو کتنی کھلتی ہے اس کا مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب چین کے صدر تاریخ ساز دورے پر پاکستان پہنچے جہاں دونوں ممالک کے درمیان 46 ارب ڈالرز کے معاہدے پر دستخط ہونے اورابھی اس کی سیاہی بھی نہ سوکھ پائی تھی کہ سرحد کے اس پار بھارتی میڈیا سمیت اس کے نیتاؤں  اورفوج کے پیٹ میں مروڑیں اٹھنا شروع ہوگئیں۔

کہتے ہیں  کوئی جل گیا اورکسی نے دعا دی اور بات جب بھارت کی ہو تو وہ پاکستان کو دعا تو نہیں دے سکتا  ہاں  روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرنے میں کبھی بھی پیچھے نہیں رہتا  اورایسا ہی اس کے میڈیا نے اس وقت شروع کیا جب چین کے صدر تاریخ ساز دورے پر پاکستان پہنچے جہاں دونوں ممالک کے درمیان 46ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوئے اورابھی اس دستخط کی سیاہی بھی نہیں سوکھ پائی تھی کہ اس کے میڈیا نے  چین کے صدر کے دورے پر نکتہ چینی شروع کردی اورجب اسے کچھ نہ ملا تو وہی اپنا پرانا راگ الاپتے ہوئے کہنا شروع کردیا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال کے باعث چین کو اتنی بڑی سرمایہ کاری نہیں کرنی چاہئے۔

پاکستان اورچین کے درمیان دفاعی  معاہدوں پر جہاں اس کے حکمرانوں کے پیٹ میں مروڑیں اٹھنا شروع ہوجاتی ہیں وہیں اس کی فوج کی نیندیں بھی حرام ہوجاتی ہیں اوراس کا عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا  جب اس کی  بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر کے دھاون کا کہنا تھا فوج کی  پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر گہری نظرہے اور خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبہ جات میں تعاون اور آبدوزوں کی فروخت کے معاملے کو باریک بینی سے دیکھا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔