سوناکشی پر بھروسہ ہے وہ خاندان کی عزت پرآنچ نہیں آنے دے گی، شتروگھن سنہا

ویب ڈیسک  منگل 21 اپريل 2015
سوناکشی سنہا کو ان کی  فلم ’’آر راجکمار‘‘ کے ایک گانے ’’گندی بات‘‘ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا فوٹو فائل

سوناکشی سنہا کو ان کی فلم ’’آر راجکمار‘‘ کے ایک گانے ’’گندی بات‘‘ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا فوٹو فائل

ممبئی: بالی ووڈ لیجنڈ اداکار اور سیاست دان شتروگھن سنہا کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی سوناکشی سنہا ایسا کچھ نہیں کرے گی جس سے خاندان کی عزت پر کوئی آنچ آئے۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں شتروگھن سنہا کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی سوناکشی کی ماں نے اس کی تربیت مشرقی اقدار کے مطابق کی ہے جس پر انہیں ناز ہے، انہیں کسی غیر ضروری بات پر اپنی اولاد کا دفاع کرنے کی ضرورت نہیں۔

شترو گھن سنہا کا کہنا تھا کہ جب ان کی بیٹی سوناکشی سنہا نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تو انہوں نے اسے ایک ہی نصیحت کی تھی کہ وہ ایسا کوئی قدم نہ اٹھائے جس سے اس کے خاندان کی عزت اور وقار کو ٹھیس پہنچے، انہیں اپنی بیٹی پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ہمارے اعتماد پر پورا اترے گی۔

واضح رہے کہ شتروگھن سنہا بالی ووڈ میں فحش زبان کے استعمال کے سخت خلاف ہیں اسی وجہ سے سوناکشی سنہا کی فلم ’’آر راجکمار‘‘ کے ایک گانے ’’گندی بات‘‘ پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔