آواران میں فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید، 4 دہشت گرد مارے گئے

ویب ڈیسک  منگل 21 اپريل 2015
گزشتہ ہفتے تربت میں دہشت گردوں نے 20 مزدوروں کو ہلاک کردیا تھا فوٹو: فائل

گزشتہ ہفتے تربت میں دہشت گردوں نے 20 مزدوروں کو ہلاک کردیا تھا فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے سے 2 اہل کار شہید جبکہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید  جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں 4  دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد فرار ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی لاشیں اور ان کا اسلحہ تحویل میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔