عمران فاروق قتل کیس میں معظم علی کی گرفتاری سے متعلق ڈی جی رینجرز سے جواب طلب

ویب ڈیسک  منگل 21 اپريل 2015
معظم علی خان 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں ہیں  فوٹو: فائل

معظم علی خان 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں ہیں فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے عمران فاروق قتل کیس میں معظم علی کی گرفتاری سے متعلق ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگر فریقین سے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں معظم علی خان کی اہلیہ سعدیہ بانو کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے شوہر کو رینجرز نے 12 اپریل کو گھر سے گرفتار کیا تھا، معظم علی کو غیرقانونی حراست میں رکھاگیا ہے اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ اسے کو بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے درخواست پر ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ معظم علی خان لندن میں ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے مقدمے میں 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔