ہندو انتہا پسندوں کی عاطف اسلم کو بھارت میں کنسرٹ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی

ویب ڈیسک  منگل 21 اپريل 2015
عاطف اسلم کا 25 اپریل کو بھارتی شہر پونے میں کنسرٹ طے ہے۔  فوٹو: فائل

عاطف اسلم کا 25 اپریل کو بھارتی شہر پونے میں کنسرٹ طے ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے گلوکار عاطف اسلم کو بھارت میں کنسرٹ کرنے پر انہیں سنگینم نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عاطف اسلم کا 25 اپریل کو بھارتی شہر پونے میں کنسرٹ طے ہے تاہم اس سے قبل ہی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے اپنا اصل چہرا ایک بار پھر دکھا دیا اور تنظیم کی ذیلی ونگ چترپٹ سینا کی جانب سے عاطف اسلم کو کنسرٹ نہ کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ تنظیم کا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت میں دہشت گرد بھیجے جارہے ہیں اس لئے وہ کسی بھی پاکستانی فنکار کو بھارت میں پرفارم نہیں کرنے دیں گے۔

واضح رہے کہ شیو سینا کے کارکن اس سے قبل بھی کئی مواقع پر پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دے چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔