سانحہ یوحنا آباد کے بعد ہنگامہ آرائی کے 22 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویب ڈیسک  منگل 21 اپريل 2015
سانحہ یوحنا آباد کے بعد مظاہرین نے 2 افراد کو زندہ جلادیا تھا جب کہ کروڑوں روپے مالیت کی املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔ فوٹو: فائل

سانحہ یوحنا آباد کے بعد مظاہرین نے 2 افراد کو زندہ جلادیا تھا جب کہ کروڑوں روپے مالیت کی املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔ فوٹو: فائل

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ یوحنا آباد کے بعد ہنگامہ آرائی کے 22 ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

لاہور پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3 کے جج ہارون لطیف کے روبرو سانحہ یوحنا آباد کے بعد ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 22 ملزمان کو پیش کیا گیا، اس موقع پر تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان ہنگامہ آرائی میں شناخت کئے جاچکے ہیں اس لئےعدالت سے درخواست ہے کہ تفتیش کے لئے ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاہم عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو 10 روز کےلئے پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں خود کش حملوں کے بعد مظاہرین نے 2 بے گناہ افراد کو زندہ جلادیا تھا جب کہ کروڑوں روپے مالیت کی نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔