جاپانی ٹرین نے 603 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرکے نیا ریکارڈ قائم کرڈالا

ویب ڈیسک  منگل 21 اپريل 2015
ٹرین تقریبا 10.8 سیکنڈ تک 603 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی رہی،جاپانی ریلوے حکام فوٹو : فائل

ٹرین تقریبا 10.8 سیکنڈ تک 603 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی رہی،جاپانی ریلوے حکام فوٹو : فائل

ٹوکیو: جاپان کی میگلیو ٹرین نے 603  کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر کے ایک اور منفرد ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

جاپان کی ٹرین نے  تیزرفتاری کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر 603 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر کےاپنے ہی سابقہ ریکارڈ کو توڑ ڈالا جب کہ  اس سے قبل دسمبر 2003 میں ایک ایسی ہی میگلیو نامی ٹرین نے 581 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا تھا۔

جاپان کی ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین تقریبا 10.8 سیکنڈ تک 603 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی رہی، حکام کے مطابق یہ اس ٹرین کا آزمائشی سفر تھا  اور  ہم اس کو  2027 تک عوام کے لیے  پیش کرنا چاہتے ہیں۔

’’میگلیو‘‘ دراصل میگنیٹک لیویٹیشن کا مخفف ہے اور یہ ٹرین برقی چارج شدہ مقناطیسوں کی قوت کی مدد سے پٹڑی سے 4 انچ اوپر معلق ہو کر سفر کرتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔