بھارت میں ایک اور کرکٹرسر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی

ویب ڈیسک  منگل 21 اپريل 2015
ڈاکٹرز نے راہول غوش کی حالت کو تسلی بخش قرار دے دیا، فوٹو:فائل

ڈاکٹرز نے راہول غوش کی حالت کو تسلی بخش قرار دے دیا، فوٹو:فائل

بھارتی کرکٹرز کے لیے گزشتہ 2 دن خوف ناک خواب کی طرح ثابت ہوئے ہیں جہاں میدان میں ایک کرکٹر آنکت کشری پہلے ہی جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ اب دوسرے کرکٹر راہول غوش فیلڈنگ کے دوران سرپر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹر فرسٹ کلاس کرکٹر راہول غوش میچ کےد وران فیلڈنگ کرتے ہوئے گرے جس میں ان کا سر زمین سے ٹکرایا اور اس کے نتیجے میں کرکٹر کے سر سے خون بہنا شروع ہوگیا جس پر فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کرکٹر کے سر کے بائیں جانب زخم آئے ہیں جب کہ ان کا سٹی اسکن کر لیا گیا جس کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے سر میں خون جما ہوا ہے۔

ڈاکٹرز نے راہول غوش کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا ہے تاہم انہیں ایک ہفتے تک آئی سی یو میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبھارت میں فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کے دوران کرکٹر انکت کیشری فیلڈنگ کے دوران ساتھی کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔