اب روبوٹ تیار کرے گا ایک دو نہیں بلکہ پوری 2 ہزار ڈشز

ویب ڈیسک  جمعرات 23 اپريل 2015
روبوٹ کو 2017 تک تجارتی بنیادوں پر فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا، فوٹو:فائل

روبوٹ کو 2017 تک تجارتی بنیادوں پر فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا، فوٹو:فائل

لندن: برطانوی الیکٹرانکس کمپنی نے ایسا ماہر روبوٹ تیار کرلیا ہے جو 10 یا 12 نہیں بلکہ مختلف اقسام کے 2 ہزار کھانے تیار کرسکتا ہے۔ 

خواتین ہوں یا مرد حضرات دونوں ہی کو ملازمت سے تھکے ہارے گھر آنے کے بعد ڈھنگ کا کھانا پکانا واقعی مشکل کام لگتا ہے، اس صورت حال سے دوچار لوگ عام طور پر خود کھانا پکانے کے بجائے پکا پکایا کھانا ملنا پسند کرتے ہیں لیکن ایسا کرنا ناصرف ان کے جیب پر بھاری پڑتا ہے بلکہ ان کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، لوگوں کی اس مشکل کاحل الیکٹرانک مصنوعات بنانے والی برطانوی کمپنی مولی روبوٹکس نے ڈھونڈ نکالا ہے۔

مولی روبوٹکس کے ماہرین “روبوشیف” نامی ایسا ہنرمند روبوٹ تیار کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں جو 10 یا 12 نہیں بلکہ 2 ہزار اقسام کے کھانے بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 20 موٹرز، 24 جوائنٹ اور 129 حساس ترین سینسرز کے حامل اس روبوشیف کی قیمت 15 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے تاہم اس میں پائی جانے والی تیکنیکی خامیوں کو دور کیا جارہا ہے جس کے بعد اسے 2017 تک تجارتی بنیادوں پر فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔