لاہورائیرپورٹ پر غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 24 اپريل 2015
عمان ائیر لائن کا طیارہ لاہور سے مسقط جا ر ہا تھا،فوٹو فائل

عمان ائیر لائن کا طیارہ لاہور سے مسقط جا ر ہا تھا،فوٹو فائل

لاہور: علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پرندا ٹکرانے کے باعث غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے نے ٹیک آف کے فوری بعد ہی ہنگامی لینڈنگ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے مسقط جانے والی عمان ائیرلائن کے طیارے نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے نے جیسے ہی ٹیک آف کیا تو ایک پرندا اس سے ٹکرا گیا جس کے باعث عمان ایئر لائن کے طیارے کو ہنگامی طور پر لینڈ کرا دیا گیا تاہم تمام عملہ اور مسافر محفوظ ر ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔