وزیراعظم نواز شریف آج برطانیہ روانہ ہوں گے

ویب ڈیسک  جمعـء 24 اپريل 2015
اپنے دوران کے دوران نواز شریف برطانوی سرمایہ کاروں اور تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے، ترجمان وزیر اعظم ہاؤس  فوٹو: فائل

اپنے دوران کے دوران نواز شریف برطانوی سرمایہ کاروں اور تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے، ترجمان وزیر اعظم ہاؤس فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر آج برطانیہ روانہ ہوں گے۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر برطانیہ روانہ ہوں گے، اپنے دورے کے دوران وہ برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اپنے دوران کے دوران نواز شریف برطانوی سرمایہ کاروں اور تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ عالمی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔