ہاتھوں سے محروم طالبعلم معاون کے بغیرانٹرکاامتحان دے گا

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 25 اپريل 2015
دونوں ہاتھوں سے محروم محب محمد علی صحافیوں 
کو خود سے پیپر پرتحریر کرکے دکھارہا ہے ۔  فوٹو : ایکسپریس

دونوں ہاتھوں سے محروم محب محمد علی صحافیوں کو خود سے پیپر پرتحریر کرکے دکھارہا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

 کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہونے والے سالانہ امتحانات کے موقع پرہاتھوں سے محروم طالب علم کسی معاون کے بغیر اپنا پرچہ خود حل کرے گا۔

پی آئی بی کالونی کے رہائشی نوجوان نے انٹربورڈ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کوبتائی،ہاتھوں سے محروم طالب علم کے بازوصرف کہنیوں تک ہیں۔ محب محمد علی نامی یہ طالب علم اپنے بازووں میں قلم تھام کرعبارت تحریر کرتاہے،میٹرک میں اچھے نمبروں سے پاس ہونے والا یہ طالب علم آدم جی سائنس کالج کمپیوٹر سائنس گروپ میں زیرتعلیم ہے۔

بورڈ کی انتظامیہ کی جانب سے جب محب محمد علی کو امتحانی کاپی پر لکھنے کے لیے معاون کی پیشکش کی گئی تواُس نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کی مدد لیے بغیر اپنا امتحان خود دینے کو تیار ہے جمعہ کو پریس بریفنگ کے بعد اس نوجوان نے دونوں ہاتھوں کی مدد سے نہایت خوشخط تحریر سے سب کو حیران کردیا محب محمد علی کے مطابق وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواہش مند ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔