بنگلا دیش نے وہاب ریاض کا طلسم توڑ دیا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 25 اپريل 2015
وہاب ریاض بنگلا دیشی بلے بازوں کے سامنے اپنا رنگ نہ جما سکے۔ فوٹو: فائل

وہاب ریاض بنگلا دیشی بلے بازوں کے سامنے اپنا رنگ نہ جما سکے۔ فوٹو: فائل

میر پور: بنگلہ دیشی بیٹسمینوں نے پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کا طلسم توڑ دیا۔

ورلڈکپ میں جارحانہ بولنگ سے  بے پناہ داد و تحسین پانے والے پیسر وہاب ریاض ون ڈے سیریز میں کوئی گہرا تاثر نہ چھوڑ پائے، بعدازاں واحد ٹوئنٹی20میں بھی وہ اپنا رنگ نہ جما پائے۔

انھوں نے ایک وکٹ ضرور حاصل کی لیکن بعد ازاں بنگلا دیشی بیٹسمین کھل کر اسٹروکس کھیلتے رہے، وہاب ریاض نے اپنے 4اوورز کے کوٹے میں 39رنز دیے،دیگر بولرزطرح وہ بھی بھی شکیب الحسن اور صابر رحمان کی 105رنز پر مشتمل شراکت توڑنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔