صولت مرزا کی پھانسی کی نئی تاریخ کے لئے مچھ جیل حکام کا سندھ حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ

آن لائن  ہفتہ 25 اپريل 2015
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

کوئٹہ: سینٹرل جیل مچھ کے حکام نے سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کی پھانسی کی نئی تاریخ کیلیے سندھ حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

سینٹرل جیل مچھ ذرائع کے مطابق صولت مرزا کی صدر مملکت کی جانب سے سزائے موت میں توسیع کی تاریخ 30 اپریل کو پوری ہورہی ہے، اس حوالے سے مچھ جیل حکام نے 27 اپریل کو سندھ حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت سے نئی تاریخ مقرر ہونے کے بعد صولت مرزا کو پھانسی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ صولت مرزا کی پھانسی 2 بار ملتوی کی جاچکی ہے، صولت مرزا کو پہلے 19مارچ اور بعد میں یکم اپریل کو پھانسی دی جاناتھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔