خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں 4 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 اپريل 2015
جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، سیکیورٹی ذرائع  فوٹو: فائل

جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، سیکیورٹی ذرائع فوٹو: فائل

خیبر ایجنسی: وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں 4 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے 4 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔