ہلدی منہ کے کینسر کیلئے مفید ہے، ماہرین

ویب ڈیسک  اتوار 26 اپريل 2015
ہلدی میں پایا جانے والا Curcumin نامی antitoxidant مستقبل میں منہ اور گلے کینسر کے علاج میں کافی مدگار ثابت ہوگا،
فوٹو: فائل

ہلدی میں پایا جانے والا Curcumin نامی antitoxidant مستقبل میں منہ اور گلے کینسر کے علاج میں کافی مدگار ثابت ہوگا، فوٹو: فائل

اٹلانٹا: امریکی یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ ہلدی کا استعمال منہ کے کینسر کا خاتمہ کرنے میں مدد ثابت ہوسکتے ہیں۔

امریکی ماہرین کے مطابق  ہلدی میں موجود ایک مرکزی جز جس کا نام curcumin  بتا یا گیا ہے یہ منہ کے کینسر کا سبب بنے والے جراثیم کے خلاف ایک مؤثر ہتھیار کا کام دے سکتا ہے جب کہ ہلدی کینسر کے علاوہ  منہ اور گلے کی مختلف بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب HPV نامی وائرس  منہ اور گلے کے کینسر کا سبب بنتا ہے اور اب تک اس کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوا تاہم حالیہ اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہلدی میں پایا جانے والا Curcumin نامی antitoxidant مستقبل میں منہ اور گلے کینسر کے علاج میں کافی مدگار ثابت ہوگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔