بُولی وڈ ، ابھی تو یہ جوان ہیں

نرگس ارشد رضا  اتوار 26 اپريل 2015
 بڑھتی عمر کے باوجود جادوئی شخصیت کے مالک بولی وڈ اسٹارز ۔  فوٹو : فائل

بڑھتی عمر کے باوجود جادوئی شخصیت کے مالک بولی وڈ اسٹارز ۔ فوٹو : فائل

دنیا بھر میں فلمی ستاروں کو لوگ ہمیشہ سے پسند کرتے آئے ہیں یہ فلمی اداکار اور اداکارائیں فلم بینوں کے لیے رول ماڈل کا درجہ رکھتے ہیں۔ لوگ ان کے اندازواطوار کو کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان سے ملنے یا دیکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش بھی کرتے ہیں۔

اسی لیے کہا جاتا ہے کہ فلمی ستاروں کا دم ان ہی چاہنے والوں کی دم سے ہے یہ ہی وجہ ہے کہ یہ اسٹارز اپنے آپ کو دلکش اور اسمارٹ رکھنے کے لئے ہر ممکن طریقہ اپناتے ہیں نہ صرف اس لئے بل کہ مقابلے بازی کے اس میدان میں ایک دوسرے سے ہر طرح سے سبقت لے جانے کی طرح یہ ستارے اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے اپنے اوپرلاکھوں روپیہ صرف کر دیتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ بولی وڈ کے کئی اسٹارز اپنی اصل عمر سے کم اور پرکشش نظر آتے ہیں، درج ذیل فیچر میں ان کا تذکرہ ہے۔

٭انیل کپور: بولی وڈ کے ایکٹر انیل کپور جنہیں ٹپوری اور منا کے نام سے بھی انڈسٹری میں پکارا جاتا ہے، ان کی عمر کے بارے میں اکشر لوگ دھوکا کھا جاتے ہیں۔ اکثر اخبارات اور دیگر ذرائع یہ بات ثابت کرتے ہیں۔

ان کی عمر 53سے58 سال تک ہوسکتی ہے۔ یہ بات کم ہی لو گ بہ مشکل یقین کریں گے کہ ایک پچاس سے ساٹھ سال کی درمیان کی عمر کا شخص اتنا اسمارٹ، ڈیشنگ اور ہینڈ سم ہوسکتا ہے۔

انیل کپور اب بھی اپنی کسی فلم میں اسٹنٹ کے بغیر خود ہی پرفارم کرتے ہیں۔ انیل کپور کی اسمارٹینس اور شادابی کا یہ عالم ہے کہ ان کے چہرے پر ڈھونڈے سے بھی جھریوں کی کوئی لائن نظر نہیں آتی۔

نہ ہی ان کے بالوں میں گنج پن کے آثار پیدا ہونا شروع ہوئے ہیں۔ ان کا پیٹ بھی توند نہیں بنا بل کہ اسی طرح فلیٹ یا چست جسامت کے مالک ہیں ویسے ہی جیسے وہ اپنی عمر کے بیسیویں سال میں تھے۔

انیل کپور کا ایک مثبت پوائنٹ یہ بھی ہے کہ وہ آن اسکرین یا آف اسکرین دونوں جگہ ایک جیسے ہی نظر آتے ہیں۔ انہیں دیکھ کر بہ مشکل ہی اس بات پر یقین کرنے کو دل چاہتا ہے کہ وہ سونم کپور کے والد بزرگوار ہیں۔

٭عامر خان: بولی وڈ کے حالیہ اسٹارز میں کوئی ایسا نہیں جو عامرخان کو پچھاڑ سکے انڈسٹری کے سب سے منہگے اور کام یاب ترین اداکار عمر کے معاملے میں خاصے خوش قسمت ثابت ہوئے ہیں۔

عامر کی اصل عمر 48سال ہے، لیکن فلم تھر ی ایڈیٹس میں انہوں نے جس طرح ایک ینگ اور فریش اسٹوڈنٹ کا رول کیا اسے دیکھ کر کہیں پر بھی یہ گمان نہیں گزرتا کہ عامر کوئی بیس بائیس سال کا ینگ لڑکا نہیں بل کہ پچاس سال کا ایک ادھیڑ عمر آدمی ہے۔ یہ عامر کی سب سے بڑی خوبی ہے کہ وہ اپنے چہرے سے ہی خاصے ک عمر دکھائی دیتے ہیں۔

٭سلمان خان: سلمان خان کو ان کے چاہنے والے سلو میاں بھی کہتے ہیں کی عمر بھی پچاس سال کے قریب ہے، لیکن وہ 35سے زیادہ کے نظر نہیں آتے۔ ان کے مداحوں کی تعداد پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور سلمان وہ واحد بولی وڈ اسٹار ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی مقبولیت میں سب سے آگے ہیں۔

انہوں نے ہیومن بینگ کے نام سے جو تنظیم بنائی ہوئی ہے اس کے تحت کئی افراد کو مدد فراہم کررہے ہوتے ہیں۔سلمان سے خاصی عمر کے ہیرو ان سے فریش اور ینگ رہنے کی ٹپس لیتے رہتے ہیں۔ سلمان کے کم عمر نظر آنے میں ان کے چہرے کا خاص کمال ہے۔ اس کے علاوہ باڈی بلڈنگ کے ذریعے سلمان نے اپنے آپ کو جسمانی طور پر فٹ رکھا ہوا ہے۔

٭شاہ رخ خان: بولی وڈ کے بادشاہ خان کی عمر بھی عامر اور سلمان سے کم نہیں اس سال وہ بھی اپنی عمر کے پچاس سال مکمل کر چکے ہیں اور ہنوز اسمارٹ ہیں۔ شاہ رخ کے بارے میں یہ تاثر عام پایا جاتا ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر کا شاہ رخ پر کوئی اثر نہیں ہوتا یا عمر انہیں چھوئے بغیر گزرتی چلی جارہی ہے۔

حالاںکہ شاہ رخ کے بارے میں یہ بھی سنا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کر رکھی ہے اور ہر سال وہ باقاعدگی سے یہ سر جری کراتے ہیں۔ اس کے باوجود شاہ رخ وہ خوش قسمت اسٹار ہیں جو پچاس سال کے ہونے کے باوجود بولی وڈ پر ابھی تک حکم رانی کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ دینے کے لیے عامر اور سلمان بھی ہیں۔ یہ تینوں خانز ہر اداکار کے لیے چیلینج سمجھے جاتے ہیں۔

٭شیکھر سمن: شیکھر سمن کی ٹیلی ویژن پر مقبولیت کے لحاظ سے انہیں ٹی وی انڈسٹری کا امیتابھ بچن بھی کہا جاتا ہے۔ شیکھر گذشتہ دو دہائیوں سے شوبز سے وابستہ ہیں اور ان کی شہرت یا مقبولیت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔

اپنی عمر کے بارے میں انہوں نے ہمیشہ ابہام ہی رکھا، لیکن عام خیال یہ پایا جاتا ہے کہ ان کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہوگی۔ شیکھر کا بیٹا آدھے سمن انڈسٹری میں نئے اداکار کے طور پر اپنی پہچان بنانے میں جدوجہد کررہا ہے۔  شیکھر اور ’ادھے کو ایک ساتھ دیکھ کر کوئی یقین نہیں کر سکتا کہ یہ دونوں باپ بیٹے ہیں۔ حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کرانے کے لیے شیکھر سمن نے سکس پیک باڈی بنائی ہے۔

٭سری دیوی: اسی کی دہائی اور نوے کے ابتدائی دور میں بولی وڈ پر راج کرنے والی نمبر ون اداکارہ سری دیوی اس کام یابی سے اپنی اصل عمر کو چھپائے ہوئے ہیں کہ کہیں سے بھی تیس یا پینتیس سے زیادہ کی نظر نہیں آتیں، حالاںکہ ان کی اصل عمر پچاس سال کے لگ بھگ ہے۔

سری دیوی نے شادی کے بعد فلموں سے دوری اختیار کرلی تھی، تاہم ایک لمبے عرصے کے بعد ان کی فلم انگلش ونگلش ریلیز ہوئی اور اس فلم میں انہیں دیکھ کر ہر گز یہ احساس نہیں ہوتا کہ یہ کوئی بڑھتی ہوئی عمر کی عورت ہیں۔ اسکرین پر وہ ہمیشہ کی طرح فریش اور اسمارٹ ہی نظر آئیں۔

نہ صرف اسکرین بل کہ آف اسکرین بھی سری دیوی کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ موقع کی مناسبت سے ڈریس اپ ہونے کا سینس بہت اچھی طرح سے جانتی ہیں۔ یوگا اور کاسمیٹک سرجری کے ذریعے وہ ابھی تک اپنی عمر کو روکے ہوئے ہیں ۔

٭مادھوری ڈکشٹ: بولی وڈ کی وہ ساحرہ جس نے اب بھی کئی لا کھوں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔ ان کے چاہنے والے ان کا دم بھرتے ہیں۔ مادھوری کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر کی ہوا۔ انہیں چھوکر بھی نہیں گزری جھلک دکھلا جا کے ہر سیزن پروگرام میں مادھوری جج کے فرائض انجام دیتی ہیں۔

ان کا لباس، جیولری اور میک اپ کے ساتھ ان کی دل آویز مسکراہٹ کہیں سے بھی اس بات کا اشارہ نہیں دیتیں کہ مادھوری اپنی عمر کی 48 بہاریں دیکھ چکی ہیں۔ وہ آج بھی فلم تیزاب جیسی ینگ، فریش اور اسمارٹ نظر آتی ہیں۔

٭کاجول: بولی وڈ کی وہ اداکارہ جس نے اپنی ہر فلم کے ذریعے کام یابی اور شہرت کا مزہ چکھا اپنے ہر کردار کو اس طرح ادا کیا کہ وہ یادگار بن گیا۔ اس نے ثابت کیا کہ کام اگر اچھا ہو تو شکل وصورت کی اہمیت کم ہو جاتی ہے۔

جب کاجول نے انڈسٹری کو جوائن کیا تھا۔ تب وہ اتنی زیادہ چارمنگ اور خوب صورت نہیں نظر آتی تھیں، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ اپنی شخصیت میں تبدیل لاتی گئیں۔ کاجول عمر کے چالیس سال میں ہیں۔ اپنی عمر خاصی کم دکھنے والی اداکارہ کاجول نے حال ہی میں روہیت شیٹھی کی فلم دل والے سائن کی ہے، جس میں ان کیا ساتھ شاہ رخ خان ہیں۔

٭شلپا شیٹھی: شلپا شیٹھی نے شاید فلموں میں اتنی کام یابی حاصل نہیں کی جتنی وہ اپنی اسمارٹنس اور پُرکشش سراپے کی بدولت مشہور ہیں۔ شلپا نے اس خوب صورتی سے اپنے آپ کو مینٹین رکھا ہوا ہے کہ کسی طور بھی وہ اپنی اصل عمر یعنی چالیس سال کی نظر نہیں آتیں۔

بل کہ انہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہو تا ہے کہ ان کی عمر تیس سال سے زیادہ نہیں۔ ظاہر ہے کہ اس کی وجہ شلپا کا چہرے کی سرجری کے ساتھ ساتھ باڈی سرجری کرانا ہے۔ اپنے پرکشش سراپے اور کم عمر نظر آنے کا سارا کریڈٹ یو گا کا دیتی ہیں۔

٭ایشوریا رائے بچن: اپنی خوب صورتی کی بنا پر مس انڈیا کا ٹائٹل حاصل کرنے والی ماڈل و اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی جادوئی شخصیت سے کسی کو انکار نہیں اپنی خوب صورتی اور جاذب نظر شخصیت سے وہ دلوں کو تسخیر کرلینے کے ہنر سے آگاہ ہیں۔

ایشوریا کی اصل عمر چالیس سال ہے اور حیرت انگیز طور پر وہ بولی وڈ کی کم عمر ہیروئن ہی سمجھی جاتی ہیں، کیوںکہ وہ اپنی اصل عمر سے کم کی نظر آتی ہیں۔ 2014 میں ہونے والے کینز فلمی میلے میں تمام تر پرنٹ اور الیکٹانک میڈیا کی توجہ کا مرکز ایشوریا رائے بچن ہی کی شخصیت تھی، جس نے اپنے دل کش لباس اور خوب صورتی کے باعث سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رکھی تھی۔

٭ملائکہ اروڑہ خان: ملائکہ کی شخصیت میں جادو ہے۔ انہیں دیکھ کر کوئی بھی اس بات پر یقین نہیں کرسکتا کہ وہ بڑے ہوتے دو بیٹوں کی ماں ہیں۔ ملائکہ انڈین فلم انڈسٹری کی ٹاپ کی ماڈل کہلائی جاتی ہیں اور چالیس سال کی ہوجانے کے بعد بھی ان کی مانگ میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ملائکہ نے خود کو ابھی تک عمر کے پچیس سال تک کر روک رکھا ہے وہ کسی اینگل سے بھی چالیس سال کی دکھائی نہیں دیتیں اور ور یہی ان کام یابی کا راز ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔