فلموں کے لیے معاشرے پرمثبت اثرات والی کہانیاں لی جائیں،زیبا بختیار

کلچرل رپورٹر  اتوار 26 اپريل 2015
میری نئی فلم میں کہانی آج کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کہ لکھی جائے گی،زیبا بختیار، فوٹو: فائل

میری نئی فلم میں کہانی آج کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کہ لکھی جائے گی،زیبا بختیار، فوٹو: فائل

 کراچی: مشہور اداکارہ اور پروڈیوسر زیبا بختیار نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فلموں میں ایسی کہانیوں کا انتخاب کیا جائے جسکے مثبت اثرات معاشرے کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکیں۔

اداکارہ اور پروڈیوسر زیبا بختیار کا کہنا ہے کہان کی فلم آپریشن 021  بھی پاکستان میں ہونے والے حالات کے پس منظر میں بنائی گئی تھی جسے بے حد پسند کیا گیا، انکا کا کہنا تھا کہ ان دنوں جس نئے پروجیکٹ پرکام کررہی ہیں‘جس کی کہانی بھی آج کے دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر لکھی جائے گی ۔ فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے والے بھی خواہش مند ہیں کہ پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بنیں تاکہ فلم انڈسٹری ترقی کرسکے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔