شہریار خان نے پی سی بی کے موجودہ سسٹم کی ناکامی کا اعتراف کرلیا

ویب ڈیسک  اتوار 26 اپريل 2015
دورہ بنگلا دیش کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلی آئے گی، شہریار خان۔ فوٹو؛فائل

دورہ بنگلا دیش کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلی آئے گی، شہریار خان۔ فوٹو؛فائل

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی بدترین شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کے موجود سسٹم میں بہت خامیاں ہیں۔

اسلام آباد سویٹ ہوم میں بچوں سے ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں کوچنگ اور فٹنس پروگرام سمیت ہمارا پورا کرکٹ سسٹم ناکام ہو گیا۔ بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ہم بری طرح ہارے، دورہ بنگلا دیش کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

شہریار خان نے کہا کہ پورے کرکٹ سسٹم میں خامیاں ہیں، ٹیم میں کوئی انجرڈ بھی ہوجائے تو اس کے متبادل میں بھی سینئرکھلاڑی ہوتے ہیں جس سے نئے کھلاڑیوں کو صحیح طور پر موقع نہیں مل پاتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسکول کوچنگ پروگرام سے بچوں کی ٹیمیں بنائیں گے، یتیم بچوں کی بھی انڈر17 میں سلیکشن ہو گی۔ زمبابوے کے دورے کے لئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور اس حوالے سے تمام معاملات جلد طے پا جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔