کراچی میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 26 اپريل 2015
واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سائٹ ایریا میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اہلکار صادق اور عادل ڈیوٹی کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ سائٹ ایریا میں رزاق انڈسٹری کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل صادق موقع پر ہی جاں بحق جب کہ عادل زخمی ہو گیا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی پولیس کانسٹیبل کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔