پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین فضائیہ بنانے کے لئے پرعزم ہیں، ائیر چیف مارشل سہیل امان

ویب ڈیسک  اتوار 26 اپريل 2015
پاک فضائیہ نے وطن کے دفاع کے لئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، ایئر چیف مارشل سہیل امان فوٹو فائل

پاک فضائیہ نے وطن کے دفاع کے لئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، ایئر چیف مارشل سہیل امان فوٹو فائل

سرگودھا: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کودنیا کی بہترین فضائیہ بنانےکے لئے پرعزم ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا میں پاک فضائیہ کے سابق سربراہان اور اعلیٰ قیادت کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے وطن کے دفاع کے لئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے لیکن موجودہ دورمیں فضائیہ کودرپیش چیلنجز بدل گئے ہیں، جن سے نمٹنے کے لئے پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین فضائیہ بنانے کے لئے پرعزم ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔