اب سوٹ پہن کر اور ٹائی لگا کر سوئمنگ کیجئے

ویب ڈیسک  اتوار 26 اپريل 2015
 ’’ویٹ سوٹ‘‘ کی قیمت2500 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے ۔فوٹو:فائل

’’ویٹ سوٹ‘‘ کی قیمت2500 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے ۔فوٹو:فائل

ٹوکیو: جاپان کی کمپنی نے ایک ایسا سوٹ بنایا ہے جس کو پہن کر تیراکی کے مزے لینے سے سوٹ گیلا نہیں ہو گا اور آپ سوئمنگ کے بعد آفس بھی جاسکتے ہیں۔

غیر ملکی اخبار کے مطابق جاپان کی ’’کوئیک سلور‘‘ نامی کمپنی نے ایک ایسا ’’ویٹ سوٹ‘‘ تیار کیا ہے جو ایک بزنس فارمل سوٹ کی مانند نظر آتا ہے، کوٹ ،پینٹ، شرٹ اور ٹائی پر مشتمل یہ لباس ایک کھنچنے والے کپڑے ڈرائی فلائیٹ کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی خوبی یہ ہے کہ اس کو پہن کر سرفنگ کیجئے یا تیراکی کا لطف لیں لیکن یہ گیلا نہیں ہوگا۔ اس ’’ویٹ سوٹ‘‘ کی قیمت ڈ ھائی ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔