حافظ آباد میں گاڑی سے 30 کلو چرس برآمد، ڈرائیور گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 26 اپريل 2015
پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ فوٹو: فائل

حافظ آباد: پولیس نے سکھیکی کے قریب ایک گاڑی سے 30 کلو گرام چرس برآمد کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے حافظ آباد میں سکھیکی کے قریب ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا اور جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے 30 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔