ایف آئی اے کو مطلوب انسانی اسمگلر مظہر اقبال بلغاریہ سے گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 26 اپريل 2015
مظہر اقبال بٹر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں ایف آئی اے اور پولیس کو مطلوب تھا، ڈائریکٹر ایف آئی اے۔ فوٹو: فائل

مظہر اقبال بٹر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں ایف آئی اے اور پولیس کو مطلوب تھا، ڈائریکٹر ایف آئی اے۔ فوٹو: فائل

گجرانوالہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور پولیس کو مطلوب خطرناک انسانی اسمگلر مظہر اقبال کو بلغاریہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر ملک سکندر حیات کا کہنا ہے کہ انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم مظہر اقبال کو انٹر پول کی مدد سے بلغاریہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملک سکندر حیات کے مطابق مظہر اقبال بٹر ایف آئی اے اور پولیس کو مطلوب تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔