کترینہ نے شادی سے متعلق بالآخر اپنی زبان کھول ہی ڈالی

ویب ڈیسک  اتوار 26 اپريل 2015
شادی کے کارڈ رواں سال بھی چھپ سکتے ہیں، کترینہ کیف فوٹو:فائل

شادی کے کارڈ رواں سال بھی چھپ سکتے ہیں، کترینہ کیف فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول اور رنبیر کی منگنی اورشادی  کے چرچے زبان زد عام ہونے پر بالآخرکترینہ نے اس حوالے سے اپنی بند زبان کھول ہی ڈالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ اوررنیبر کی شادی سے متعلق گردش کرتی خبروں پر بالآخر کترینہ نے اپنی زبان کھول ہی ڈالی اور جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی شادی کے کارڈ رواں سال ہی چھپ جائیں گی تو کترینہ کا کہنا تھا کہ ہر چیز ممکن ہے تاہم میرے پاس بتانے کو ابھی اس سے زیادہ کچھ نہیں  لیکن وعدہ کرتی ہوں اس حوالے سے کچھ چھپاؤں گی بھی نہیں۔

واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں باربی ڈول نے  کپور خاندان کے ساتھ ایک ڈنر بھی کیا تھا جس سے ان کی شادی سے متعلق گردش کرتی خبروں کو مزید تقویت ملی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔