عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکے، 7 فوجیوں سمیت 22 افراد ہلاک

اے پی  پير 27 اپريل 2015
عراقی شہر بغداد کے وسط میں تین علاقوں میں کار بم دھماکوں میں چھ افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

عراقی شہر بغداد کے وسط میں تین علاقوں میں کار بم دھماکوں میں چھ افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

بغداد: عراق کے مختلف شہروں میں خود کش دھماکے سمیت 4 دھماکوں میں 7 فوجیوں سمیت 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق سے شام اور سعودی عرب جانے والی شاہراہ پر واقع النخیب شہر کی فوجی چوکی پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ وسطی بغداد میں مصروف مقام پر کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔ اسی طرح دارالحکومت بغداد کے ہی عامل، حسینیہ اور بایا علاقوں میں ہونے والے دھماکوں میں 6 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے، دارالحکومت سے 30  کلومیٹر دور المحمودیہ کے علاقے میں ایک اور کار بم دھماکا ہوا جس میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔

صوبہ الانبار میں فوجی افسر کے مطابق داعش کی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور ان کے خلاف جنگ جاری رہے گی تاہم اب تک کسی بھی شدت پسند گروہ کی جانب سے واقعات کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی تاہم کارروائیوں کا ذمہ دار داعش کو قرار دیا جارہا ہے جب کہ اس سے قبل داعش کے جنگجوؤں نے بائی جی کی آئل ریفائنری پر ایک بڑا حملہ کیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔