جولائی تا مارچ سیمنٹ کی فروخت میں 4 فیصد اضافہ

اے پی پی  پير 27 اپريل 2015
مارچ میں سیمنٹ کی فروخت 5 فیصد اضافے کے ساتھ 24 لاکھ ٹن رہی، سیمنٹ مینوفیکچررز۔  فوٹو: فائل

مارچ میں سیمنٹ کی فروخت 5 فیصد اضافے کے ساتھ 24 لاکھ ٹن رہی، سیمنٹ مینوفیکچررز۔ فوٹو: فائل

کراچی: نجی شعبے میں جاری ہاؤسنگ اسکیموں کے باعث رواں مالی سال نو ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے دوران سیمنٹ کی فروخت 4 فیصد اضافے سے دو کروڑ چھپن لاکھ ٹن رہی۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں دو کروڑ 47 لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی۔ رواں سال مارچ میں سیمنٹ کی فروخت 5 فیصد اضافے کے ساتھ 24 لاکھ ٹن رہی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق نجی شعبے میں جاری مختلف ہاؤسنگ اسکیموں کے باعث سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کے باعث سیمنٹ کی طلب میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔