پروڈیوسر کا تاج اپنے سر پر سجانے کا کوئی شوق نہیں ہے، دیپکا پڈوکون

شوبز ڈیسک  پير 27 اپريل 2015
ہم نے لوگوں کے زہنوں میں بٹھا دیاہے کہ صرف سو اور دو سو کروڑکا کاروبار کرنے والی فلمیں ہی کامیاب ہوتی ہیں اور یہ بہت برا رجحان ہے، دیپکا۔ فوٹو: فائل

ہم نے لوگوں کے زہنوں میں بٹھا دیاہے کہ صرف سو اور دو سو کروڑکا کاروبار کرنے والی فلمیں ہی کامیاب ہوتی ہیں اور یہ بہت برا رجحان ہے، دیپکا۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے کئی اداکار اور اداکارائیں اس وقت فلم پروڈکشن میں قدم رکھ چکے ہیں جب کہ پریانکا چوپڑا کے متعلق بھی اطلاعات ہیں کہ وہ اپنی کزن پرینیتی کو پروموٹ کرنے کے لیے فلم سازبننے کی سوچ رہی ہیں جب کہ دیپکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ اسے پروڈیوسر کا تاج اپنے سر پر سجانے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پیسہ کمانے والی مشین نہیں بننا چاہتی اور نہ میں کسی کام کو مالی فائدے یا کامیابی کے لیے کرنا چاہتی ہوں میں پروڈیوسر کی حیثیت سے کام کرنے کے بجائے اپنی پسند کا کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ مجھے فلم پروڈکشن کی فیلڈ پسند نہیں میں پروڈیوسروں کی طرح بھی کام کرنا پسند کرتی ہوں کیونکہ مجھے ہر قسم کے کاغذ یا پیپر ورک کو مکمل رکھنا اچھا لگتا ہے میں ہر کام کی منصوبہ بندی کرتی ہوں اور اسے بروقت مکمل کرنے کی اپنے طور پر پوری کوشش کرتی ہوں دیپکا جن کی 2013 میں چنائی ایکسپریس اور گزشتہ برس ہیپی نیوائیر بلاک بسٹر فلمیں ثابت ہوئیں کا کہنا تھا کہ میری یہ دونوں فلمیں بہت زیادہ کمائی والی ثابت ہوئیں اور ان سے فلمسازوں ہی نہیں بلکہ ان سے وابستہ تمام افراد کو فائدہ پہنچا مگر اس کے باوجود مجھے اس بات سے انتہائی دکھ ہوتا ہے جب کسی فلم کوباکس آفس پر زیادہ کمائی کرتے دیکھ کر اسے زیادہ کامیاب قرار دیدیاجاتا ہے ۔ہم نے لوگوں کے زہنوں میں بٹھا دیاہے کہ صرف سو اور دو سو کروڑکا کاروبار کرنے والی فلمیں ہی کامیاب ہوتی ہیں اور یہ بہت برا رجحان ہے کیونکہ اس کی وجہ سے بہت سی اچھی فلمیں ناکام ہوجاتی ہیں کیونکہ اسے دیکھنے کے لیے لوگ بار بار سینما گھروں کی طرف رخ نہیں کرتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔