کنٹونمنٹ الیکشن میں عوام نے پھر (ن) لیگ پر اعتماد کیا، وزیراعظم

نمائندہ ایکسپریس / آئی این پی  پير 27 اپريل 2015
 منتخب حکومت عوام کی توقعات پر پوری اترنے کیلیے شب و روزمحنت جاری رکھے گی، وزیراعظم  فوٹو: فائل

منتخب حکومت عوام کی توقعات پر پوری اترنے کیلیے شب و روزمحنت جاری رکھے گی، وزیراعظم فوٹو: فائل

لاہور / اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں کامیابی پر مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور رہنماؤں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کا اظہار کیا۔حکومت عوام کے توقعات پر پوری اترے گی۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا۔ منتخب حکومت عوام کی توقعات پر پوری اترنے کیلیے شب و روزمحنت جاری رکھے گی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لیگی امیدواروں کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی کی پالیسیوں پر عوام کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔