- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
- مصنوعی ذہانت کے سبب توانائی کی کھپت میں اضافے کا خطرہ
- امریکا کی ایران کو نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی
سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج شروع ہوگی
اسلام آباد: گورنمنٹ اسکیم کے تحت حج2015 کے لیے درخواستوں کی وصولی آج 27اپریل سے شروع ہوجائیگی جو 8مئی تک جاری رہے گی۔
حج درخواستوں کافیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے14 مئی کو ہو گا۔ درخواست گزارکے پاس نادراکا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ،31مارچ 2016 تک کارآمدمشین ریڈایبل پاسپورٹ یا پاسپورٹ بنوانے کے لیے جمع کرائی جانے والی درخواست کی رسید، ہلکے نیلے رنگ کے پس منظر میں 4×3 سینٹی میٹر سائز کی 12تصاویر اورواجبات کی رقم ہوناضروری ہے۔ خواتین اپناسر، بال، کان اورگلا ڈھانپ کرتصویر بنوائیں۔ ہر حاجی کے پاس سعودی عرب میں تقریباً 40دن قیام کے دوران روزمرہ اخراجات اور قربانی وغیرہ کے لیے کم ازکم 2ہزار ریال کاانتظام ہونا بھی ضروری ہے جس کابندوبست حاجی کوخود کرناہے۔ درخواست دہندہ کواپنا بلڈ گروپ بھی معلوم ہوناچاہیے جس کااندراج درخواست فارم کے ساتھ ساتھ سفرحج پرروانگی سے قبل حاجیوں کووزارت مذہبی امورکی طرف سے مہیا کیے جانے والے شناختی کارڈ میں بھی کیاجائے گا۔
اس کے علاوہ حاجی کے صحت مند اور سفرکے قابل اورچھوت کی کسی بیماری میں مبتلانہ ہونے کے بارے میں بھی درخواست فارم پربنے ہوئے سرٹیفکیٹ کی کسی سرکاری اسپتال کے مستند ڈاکٹر سے تصدیق کرانابھی ضروری ہے۔ اس سال عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور کے انتظام کے تحت قربانی کرنا اختیاری قراردیا گیاہے۔ حج کے موقع پرحاجی قربانی کاانتظام خود کرسکتے ہیں۔ وزارت کے ذریعے قربانی کرانے کی صورت میں حج واجبات کی رقم کے ساتھ مبلغ 14ہزار 210روپے مزید جمع کرانا ہوںگے۔ حج درخواستیں جن 10بینکوںکی نامزد برانچوں میں جمع کرائی جاسکتی ہیں وہ نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک، الائیڈبینک، یونائیٹڈ بینک، ایم سی بی، زرعی ترقیاتی بینک، بینک الفلاح، میزان بینک، حبیب میٹروپولیٹن بینک اوربینک آف پنجاب ہیں۔
وزارت مذہبی اموری ہدایات کے مطابق عازمین حج درخواست فارم خود پر کریں یاکسی سے پرکراکے غورسے سن لیں تاکہ ان کے کوائف کا درست اندراج ہوسکے۔ اس سال پاکستان سے ایک لاکھ43ہزار 368 عازمین حج کے لیے روانہ ہوںگے جن میں سے 50فیصد سرکاری اسکیم جبکہ 50 فیصد پرائیویٹ ٹورآپریٹرز کے تحت جائیںگے۔ 50فیصد عازمین براہ راست مدینہ منورہ جبکہ 50فیصد جدہ جائیںگے۔ وزارت کے مطابق 5 سال کے دوران حج کرنے والے افراداس بارنہیں جاسکیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔