ملائشیا میں داعش سے تعلق رکھنے والے 12 شدت پسند گرفتار

ویب ڈیسک  پير 27 اپريل 2015
حراست میں لیے گئے افراد کی عمریں17 سے 41 برس کے درمیان ہے  فوٹو: فائل

حراست میں لیے گئے افراد کی عمریں17 سے 41 برس کے درمیان ہے فوٹو: فائل

کوالالمپور: ملائیشیا کی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے داعش سے تعلق رکھنے والے 12 شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔ 

غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق مشتبہ شدت پسندوں کی گرفتاری ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے نواحی علاقوں سے عمل میں آئی ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد کی عمریں17 سے 41 برس کے درمیان اور ان کا تعلق داعش سے بتایا جارہا ہے۔ پولیس نے شدت پسندوں کے اڈوں سے بڑی مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کئی اہم مقامات پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

واضح رہے کہ کوالالمپور میں آج سے مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کا سربراہ اجلاس شروع ہوگیا ہے، دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔