بھارت میں موسیقی کے ذریعے محبتیں پھیلا رہا ہوں کوئی غلط کام نہیں کررہا، عاطف اسلم

ویب ڈیسک  پير 27 اپريل 2015
موسیقی بلاتفریق مذہب اور نسل سب کے لئے ہے،عاطف اسلم فوٹو: فائل 

موسیقی بلاتفریق مذہب اور نسل سب کے لئے ہے،عاطف اسلم فوٹو: فائل 

ممبئی: معروف گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں موسیقی کے ذریعے محبتیں پھیلا رہے ہیں کوئی غلط کام نہیں کررہے۔ 

بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ وہ موسیقار ہیں اور ان کی موسیقی بلاتفریق مذہب اور نسل سب کے لئے ہے، میوزک کی کوئی سرحد نہیں ہوتی وہ محبت پھیلارہے ہیں وہ بھارت میں کوئی غلط کام نہیں کررہے، پاکستان میں لوگ لتا منگھیشکر، رفیع اور کشور کمار کی عزت کرتے ہیں اور ان کے انداز کو اپنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ پونے میں شیو سینا کی دھمکی کی وجہ سے کنسرٹ کی منسوخی پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام لوگوں کی عزت کرتے ہیں جو انہیں اپنی تقریبات میں مدعو کرتے ہیں، انہیں کسی سے کوئی شکایت نہیں وہ صرف اپنے مداحوں میں محبتیں بانٹتے ہیں لیکن کنسرٹ کی منسوخی کے بارے میں منتظمین کو سوچنا چاہیئے تھا۔

اندور میں کنسرٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس شہر میں پرفارمنس کے دوران ان کا بینڈ موجود نہیں تھا جس کی کمی انہوں نے محسوس کی، اس کنسرٹ میں ان کے ہمراہ ایک ڈی جے تھا اور انہوں نے پرفارمنس موسیقی کے جدید ترین سسٹم ای ڈی ایم سے دی جو بنیادی طور پر ان کے انداز سے مطابقت نہیں رکھتا لیکن اس کے باوجود وہ مستقبل کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔