پنجاب حکومت کا سرکاری اسکولوں کی طرز پر دیہی و بنیادی مراکز صحت اپنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 27 اپريل 2015
پنجاب حکومت صحت کی سہولتوں کی بہتری کےلیے اصلاحات کررہی ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل

پنجاب حکومت صحت کی سہولتوں کی بہتری کےلیے اصلاحات کررہی ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں کی طرز پر دیہی و بنیادی مراکز صحت کو بھی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

سیکرٹریٹ لاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس کی سربراہی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وڈیو لنک کے ذریعےکی، اجلاس میں صحت کے شعبے میں اصلاحات کے پروگرام پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں اسکول کی طرزپرمحکمہ صحت کےدیہی و بنیادی مراکزصحت اپنانےکا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت صوبائی وزرا، بیوروکریسی اوردیگر اعلیٰ حکام ایک ایک دیہی مرکزصحت اپنائیں گے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت کی سہولتوں کی بہتری کےلیےاصلاحات کررہی ہے،سرمایہ کاری کےحصول کے لئے مانیٹرنگ کا موثر نظام ناگزیر ہے، جعلی ادویات تیارکرنے والی فیکٹریاں انسانوں کی قتل گاہیں ہیں، جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹریوں کو سیل کرکے مالکان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، انہوں نے ڈرگ ٹیسٹ لیبز کو آؤٹ سورس کرنے اور اسپتالوں میں طبی آلات کا مکمل سروے کرانےکی بھی ہدایت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔