دہشت گرد کسی بھی وقت سندھ اسمبلی کو نشانہ بناسکتے ہيں، آغا سراج درانی  

ویب ڈیسک  پير 27 اپريل 2015
سندھ اسمبلی آنے والے راستے محفوظ نہیں، آغا سراج درانی فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی آنے والے راستے محفوظ نہیں، آغا سراج درانی فوٹو: فائل

 کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے رولنگ دی ہے کہ دہشت گرد کسی بھی وقت سندھ اسمبلی کو نقصان پہنچا سکتے ہيں۔ 

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر آغا سراج درانی نے رولنگ دی کہ سندھ اسمبلی کو سیکیورٹی کے شدید خدشات لاحق ہیں، دہشت گرد کسی بھی وقت سندھ اسمبلی کو نقصان پہنچا سکتے ہيں ۔ انہوں نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اسمبلی آنے والے راستے محفوظ نہیں۔ اس لئے سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔

اسپیکر کی رولنگ پر قائدحزب اختلاف شہریار مہر نے کہا کہ وہ اسمبلی اور راستوں کی سیکیورٹی کی بات کررہے ہیں، ہمیں آئی جی سندھ  بات کرنے کے لیے بھی دستیاب نہیں، وہ قائد حزب اختلاف ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

اجلاس کے دوران خیبر پختون خوا میں طوفانی بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد اور نواب زادہ طلال اکبر بگٹی کے انتقال پر بھی دعائے مغفرت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔