لندن میراتھون میں شامل جوڑے نے بھاگتے بھاگتے شادی کرلی

ویب ڈیسک  پير 27 اپريل 2015
 شادی ایسے منفرد انداز میں کرنا چاہتے تھے جو یادگار ہوجئے ، پال ایلیوٹ ،فوٹو مرر

شادی ایسے منفرد انداز میں کرنا چاہتے تھے جو یادگار ہوجئے ، پال ایلیوٹ ،فوٹو مرر

لندن: وطن عزیز میں شادی کرنے یا نہ کرنے کے لئے بھاگنے کی خبریں تو سننا معمول کی بات لگتا ہے لیکن برطانیہ میں ایک جوڑے نے بھاگتے بھاگتے شادی کرلی اور وہ بھی دوڑنے کے مقابلے کے دوران۔ 

برطانوی اخبار کے مطابق لندن میں سالانہ میرا تھون میں سیکڑوں لوگوں میں پال ایلیوٹ اورلورا ہاروے نامی ایک جوڑا بھی شامل تھا، دوڑ جب شروع ہوئی تو دونوں کنوارے تھے لیکن دوڑ کے عین درمیان میں جب دونوں نے 13 میل کا فاصلہ طے کرلیا تو وہ بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے جس کے بعد انہوں نے شادی شدہ جوڑے کی حیثیت سے اپنی ریس مکمل کی۔

پال کا کہنا ہے کہ وہ اور لورا منفرد انداز میں شادی کرنا چاہتے تھے اور اسی لئے انہوں نے میراتھون میں شرکت کے دوران رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس سے وہ بہت خوش ہیں۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔