بالی ووڈ کے وہ کامیاب ہدایت کارجنہوں نے اداکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی

ویب ڈیسک  منگل 28 اپريل 2015
بھارتی فلم انڈسٹری کو دنیا بھر میں ایک ممتاز مقام حاصل ہے

بھارتی فلم انڈسٹری کو دنیا بھر میں ایک ممتاز مقام حاصل ہے

ممبئی: بالی ووڈ کی بے شمار فلموں کو دنیا بھر میں کافی پذیرائی ملی جس کے باعث بھارتی فلم انڈسٹری کو دنیا بھر میں ایک ممتاز مقام حاصل ہے اور اس مقام میں انڈسٹری کو کامیاب فلمیں دینے والے ڈائریکٹرز کا بھی اہم کردار ہے جب کہ بالی ووڈ کے کئی نامور فلم ساز ایسے بھی ہیں جنہوں نے ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ فلموں میں اداکاری کے جوہربھی دکھائے ہیں۔

کرن جوہر:

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/04/01-karan.jpg

بالی ووڈ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے کرن جوہر آج فلم انڈسٹری کے سب سے کامیاب فلم ڈائریکٹر  کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر ،اسکرین رائٹر، تصویر ڈیزائنراور ٹی وی میزبان بھی ہیں۔ کرن جوہر نے 1998 میں بلاک بسٹر فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ سے بطور فلم ڈائریکٹراپنے کیریئر کا آغاز کیا اورپھر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ کرن جوہر کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ  اداکار ان کی فلم میں کام کرنےکے خواہشمندرہتے ہیں۔ بالی ووڈ کے اس کامیاب ڈائریکٹر نے فلمسازی کے علاوہ اداکاری میں بھی اپنی مہارت کے جوہردکھائے ہیں انہوں نےکئی فلموں میں چھوٹے موٹے کردار تو ادا کیے ہیں لیکن فلم ’’بامبے ویلویٹ‘‘ میں ولن کا کردار خوب نبھایا جس کے بعد فلم بینوں کو ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کا بھی اندازہ ہوا۔

فرح خان:

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/04/02-farah-khan.jpg

بالی ووڈ کی مشہور کوریوگرافراور ڈائریکٹر فرح خان کسی تعارف کی محتاج نہیں انہوں نے  ہدایت کاری کا آغاز2004 میں فلم ’’میں ہوں نا‘‘ سے کیا اس فلم میں مرکزی کردار ان کے دوست اور بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اداکیا جب کہ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی دوسری فلم’’ اوم شانتی اوم‘‘ ہے جس نے باکس آفس پر کئی ریکارڈقائم کیے۔ بالی ووڈ کوکئی کامیاب فلمیں دینے والی ہدایت کار فرح خان نے 2012 میں ریلیز ہونے والی  بالی ووڈ کی فلم’’ شیریں فرہاد کی تو نکل پڑی‘‘ میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے انہوں نے فلم میں مرکزی کردار اداکیا جسے شائقین نے بے حد سراہا اورفلم نے باکس آفس پر بھی اچھا کاروبارکیا۔

فرحان اختر:

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/04/03-farhan-akhter.jpg

ڈائریکٹر، پروڈیوسر، پلے بیک سنگر، اسکرین رائٹراور ٹی وی میزبان فرحان اختر بالی ووڈ میں ممتازمقام رکھتے ہیں انہوں نے 1991 میں 17 برس کی عمرمیں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹرانڈسٹری میں قدم رکھا اورہدایت کار کے طور پر 2001 میں ’’فلم دل چاہتا ہے‘‘ اور 2004 میں ’’لکشیا ‘‘ بنائی جنہوں نے باکس آفس میں ریکارڈ بنائے۔ ہدایت کاری کے میدان میں کامیابی کے بعد فرحان اختر نے ’’راک ون‘‘ ،’’ لک بائی چانس‘‘، ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ ‘‘اور’’ بھاگ ملکھا بھاگ‘‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری  کے  جوہر دکھائے  جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

مہیش منجیکر:

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/04/04-mahesh.jpg

انڈر ورلڈ  کے جرائم پر بننے والی بالی ووڈ  فلم ’’واستو‘‘ نے جہاں کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑڈالے وہیں فلم ڈائریکٹر مہیش منجیکر بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ ڈائریکٹر مہیش منجیکر نے بالی ووڈ کو کئی ہٹ فلمیں دیں جوان کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اس کے علاوہ انہوں نے اداکاری کے بھی جوہر دکھائے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔ مہیش منجیکرنے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی اکثرفلموں واستو اور احساس سمیت کئی بلاک بسٹرفلموں میں کام کیا۔

کنال کوہلی:

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/04/05-kunnal.jpg

ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹرکنال کوہلی بالی ووڈ کی صف اول شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں،بھارتی انڈسٹری کو ’’ہم تم‘‘ اور ’’ فنا‘‘ جیسی کامیاب فلمیں دینے والے کنال کوہلی نے اب ادکاری میں بھی قدم رکھ دیا ہے وہ اپنی ہی فلم ’’ پھرسے‘‘ میں مرکزی کردار اداکررہے ہیں جو آئندہ  ماہ ریلیز کی جائے گی ۔ اب دیکھتے ہیں کہ ہدایت کاری میں کامیابی کے پنجے گاڑنے والے کنال کوہلی اداکاری میں کیا گرکھلاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔