سعودی عرب میں عمارت کے ملبے سے 10 پاکستانیوں کی لاشیں نکال لی گئیں

ویب ڈیسک  منگل 28 اپريل 2015
سعودی ہلال احمر نے واقعے میں 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔  فوٹو: پریس ٹی وی

سعودی ہلال احمر نے واقعے میں 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ فوٹو: پریس ٹی وی

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت میں گزشتہ روز گرنے والی عمارت کے ملبے سے 10 پاکستانیوں سمیت 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاض میں القسیم یونیورسٹی کے زیرتعمیر کنونشن سینٹر کی عمارت منہدم ہوگئی جس کے ملبے تلے 50 سے زائد مزدور دب گئے جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ غیر ملکی سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں لقمہ اجل بننے والے 11 افراد میں 10 پاکستانی جب کہ ایک بھارتی شہری تھا۔ دوسری جانب سعودی ہلال احمر نے واقعے میں 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ ریاض میں عمارت کے گرنے سے 10 پاکستانیوں کےجاں بحق اورکئی زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں، سعودی دارالحکومت میں پاکستانی سفارت خانہ واقعے سے متعلق معلومات لے رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔