آئی سی سی سری لنکا کو واجب الادا 3 لاکھ ڈالر دینے کو تیارہوگئی ؟

اسپورٹس ڈیسک  منگل 28 اپريل 2015
وزیر نے بورڈ میں ہونیوالی کرپشن کی تحقیقات کرنے کیلیے کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ فوٹو: فائل

وزیر نے بورڈ میں ہونیوالی کرپشن کی تحقیقات کرنے کیلیے کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ فوٹو: فائل

کولمبو:  سری لنکن وزیر کھیل نوین ڈیسانائیکے نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے سری لنکا کرکٹ کو واجب الادا 3 لاکھ ڈالر دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

انھوں نے فیس بک پر اس شبے کا بھی اظہار کیا کہ ملکی بورڈ کے 2 سابق منتظمین آئی سی سی کو سری لنکا کیخلاف اقدام کرنے کیلیے اکسارہے ہیں، وزیر نے بورڈ میں ہونیوالی کرپشن کی تحقیقات کرنے کیلیے کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔