کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 29 اپريل 2015

 کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں سمیت 3 ملزمان ہلاک جب کہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میٹھادر کے علاقے میں پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار وسیع اللہ لاکھو گروپ کے 2 کارکن ہلاک ہو گئے۔ ملزمان کی شناخت آصف عرف قیامت اور عامرعرف ماما کے نام سے ہوئی جب کہ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول برآمد ہوئے، ملزمان 20 سے زائد قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

اسٹیل مل کے قریب بھی پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جب کہ دوسرا فرار ہو گیا، ہلاک ملزم سے اسلحہ اورموٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ پاک کالونی میں بھی پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ دوسری جانب کورنگی ڈھائی کے علاقے میں چھریوں کے وار سے 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فوری طور جناح اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس حکام کا کہنا کہ پانچوں افراد جھگڑے کے دوران زخمی ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔