مداحوں نے فلم ’’گبرازبیک‘‘ پر جو محبت دی اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی، اکشے کمار

ویب ڈیسک  اتوار 3 مئ 2015
مداحوں کی جانب سے پھولوں سے سجا ہوا فلم کا پوسٹر کرین پرلے جاتے دیکھا  توبہت خوشی ہوئی، اکشے کمار فوٹو:فائل

مداحوں کی جانب سے پھولوں سے سجا ہوا فلم کا پوسٹر کرین پرلے جاتے دیکھا توبہت خوشی ہوئی، اکشے کمار فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہوراداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ انہیں فلم گبراز بیک پر ملنے والی محبت پہلے کبھی نہیں ملی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکاراکشے کمارجو آج کل اپنی ریلیزہونے والی فلم گبرازبیک کی پروموشن میں مصروف ہیں، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا  کہ مداحوں کی جانب سے فلم گبراز بیک پرملنے والی ایسی محبت کبھی نہیں ملی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی خوشی دیدنی تھی کہ جب انہوں نے اپنی فلم کا پوسٹر ایک کرین پرلے جاتے دیکھا جو کہ پھولوں سے سجا ہوا تھا۔

اکشے کمارکی فلم ’’گبرازبیک‘‘ ریلیز کے پہلے ہی دن 13 کروڑ کا بزنس کرکے  رواں سال اوپننگ ڈے پرسب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔