علی ظفرنے بھارت میں دوسری مرتبہ"دی موسٹ اسٹائلش امپورٹ"ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک  اتوار 3 مئ 2015
علی ظفر کو اس سے قبل بھی متعدد ایوارڈز دیئے جاچکے ہیں، فوٹو: ہندوستان ٹائمز

علی ظفر کو اس سے قبل بھی متعدد ایوارڈز دیئے جاچکے ہیں، فوٹو: ہندوستان ٹائمز

نئی دلی: معروف گلوکاراور اداکارعلی ظفر نے بھارت میں لگاتار دوسری مرتبہ “دی موسٹ اسٹائلش امپورٹ” ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے.

بھارت کے موقر روزنامے ’’ہندوستان ٹائمز‘‘کے بینر تلے ہونے والے ایوارڈز میں علی ظفرنے ان کی خوش لباسی پر”دی موسٹ اسٹائلش امپورٹ” کا اعزاز حاصل کیا،انہیں یہ ایوارڈ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے دیا جس پرانہوں نے خوشی کا اظہارکیا۔

واضح رہے کہ علی ظفر کو پہلے بھی اپنی خوبصورتی اوراسٹائلز پرمتعدد ایوارڈ دیئے جاچکے ہیں جبکہ وہ اس سے قبل بھی بھارت میں ہی “دی موسٹ اسٹائلش امپورٹ” کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔