ڈیرہ غازی خان میں اسکول پر حملہ، فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 4 مئ 2015
حملہ آوروں نے اسکول کے مین گیٹ پر فائرنگ کی۔ فوٹو:فائل

حملہ آوروں نے اسکول کے مین گیٹ پر فائرنگ کی۔ فوٹو:فائل

ڈیرہ غازی خان: ملتان روڈ پر گورنمنٹ ہائی اسکول میں حملہ آوروں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ملتان روڈ پر واقع گورنمنٹ ہائی اسکول سروروالی کے مرکزی دروازے پر 2 نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ غلام عباس زخمی ہو گیا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے غلام عباس کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اسکول پہنچ گئی تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔