کراچی کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر10 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

ویب ڈیسک  پير 4 مئ 2015

 کراچی: سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 10 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لئے ابتدائی طور پر 10 فائر ٹینڈرز بھیجے گئے تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث فائر بریگیڈ حکام نے اسے تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کئے۔ ایک مرتبہ پھر وہی روایتی سستی بڑی تباہی کا باعث بنی اور فائر بریگیڈ عملے کے تاخیر سے پہنچنے کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 8 افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لئے کے پی ٹی، سول ایوی ایشن اور نیوی سے بھی مدد طلب کی گئی تاہم  آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔