اجنبی شخص کے باآسانی سینیٹ میں گھسنے پر ایوان کی سکیورٹی کا پول کھل گیا

ویب ڈیسک  منگل 5 مئ 2015
چیرمین سینیٹ نے واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا، فوٹو:فائل

چیرمین سینیٹ نے واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا، فوٹو:فائل

اسلام آباد: ایک اجنبی شخص خود کو سینیٹر ظاہر کر کے ایوان میں داخل ہوا اور سینیٹ کی سکیورٹی کا پول کھول دیا جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے اسے حراست میں لے لیا جب کہ چیرمین سینیٹ نے سکیورٹی چیف سمیت اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایک اجنبی شخص نے خود کو سینیٹر ظاہر کیا تو سکیورٹی اہلکاروں نے بھی اس سے کچھ پوچھنے کی زحمت نہ کی جس پر وہ شخص با آسانی سینیٹ میں داخل ہوگیا تاہم کچھ دیر بعد اس غیر متعلقہ شخص کی نشاندہی پر سکیورٹی اہلکاروں نے اسے فوری طور پر حراست میں لے لیا اور پوچھ گچھ شروع کردی۔

چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے ایوان کے اندر غیر متعلقہ شخص کے داخلے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سینیٹ کے چیف سیکورٹی آفیسر سمیت دیگر اہلکاروں کو بھی معطل کردیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔