پولیس کا سبین محمود کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے انعام کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 5 مئ 2015
کیس میں معاونت فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، ڈی آئی جی ساؤتھ، فوٹو:فائل

کیس میں معاونت فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، ڈی آئی جی ساؤتھ، فوٹو:فائل

 کراچی: پولیس نے سماجی کارکن سبین محمود کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے کے لیے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل کا کہنا تھا کہ سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جس میں پیشرفت بھی ہوئی ہے جب کہ سبین محمود کے قتل کے حوالے سے معلومات اور قاتلوں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے شخص کو انعام دیا جائے گا اور اس کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ سبین محمود کو 25 اپریل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کیا گیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔