- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
بے خوابی کے شکار افراد اب ایک منٹ میں گہری نیند سوئیں
ایریزونا: دنیا کی بڑی آبادی بے خوابی کی شکار ہے اور ایسے افراد رات بھر کر کروٹیں بدلنے کے بجائے نشہ آور ادویات لینے پر مجبور ہوتے ہیں تاکہ وہ چین کی نیند سو سکیں تاہم ماہرین نے ان دواؤں کو جسم کے تمام عضو کے لیے خطرناک قرار دیا ہے اور ان کے لیے ایک ایسا طریقہ متعارف کرادیا ہے جس سے وہ صرف ایک منٹ میں نیند کی آغوش میں جاسکتے ہیں۔
امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے متعارف کرائے گئے طریقے سے کوئی بھی شخص صرف 60 سیکنڈ میں نیند کی آغوش میں جاسکتا ہے اور اس کے لیے کسی نسخے اور دواؤں کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ سائنسدانوں کی جانب سے اس طریقے کو 4، 7 اور 8 سانس کی مشقیں کہا گیا ہے جسے انسان کے اعصابی نظام کے لیے قدرتی سکون آور دوا کہا جارہا ہے جب کہ ان مشقوں کے لیے کسی قسم کے سامان کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔
سائنسدانوں کےمطابق ان مشقوں کے لیے سب سے پہلے طریقے میں منہ کے ذریعے پوری سانس ایک زوردار آواز کے ساتھ خارج کریں، دوسرے مرحلے میں منہ بند کرکے ناک کے ذریعے دھیرے دھیرے سانس لیں اور ذہن میں چار تک گنتی گنتے ہوئے سانس لیتے رہیں اس کے بعد سانس روک کر رکھیں اور 7 تک گنتی گنیں اور یہ مدت پوری کرنے کے بعد منہ کے ذریعے پوری سانس خارج کردیں اور دوبارہ وہی تیز آواز نکالیے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عمل میں خیال رہے کہ ناک کے ذریعے آہستہ سے سانس لیں اور منہ کے ذریعے زوردار آواز کے ساتھ سانس باہر خارج کریں جب کہ اس پورے عمل میں زبان کی نوک ایک ہی پوزیشن میں رکھیں اور اس عمل کو 3 مرتبہ دوہرائیں۔
ماہرین کے مطابق یہ طریقہ قدیم ہندی تکنیک ’’پرانایاما‘‘ سے لیا گیا ہے جو قابل عمل ہے اس عمل سے پھیپھڑوں میں آکسیجن اچھی طرح بھر جاتی ہے جو آپ کے اندر سکون کو بڑھاتی ہے اور آپ کے اعصاب کو آرام دے کر نیند لاتی ہے۔ ماہرین کے نزدیک اس عمل سے چند ہفتوں بعد لوگ اس کے ماہر ہوجاتے ہیں اور ایک منٹ میں بھی نیند لاسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔