پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

ویب ڈیسک  بدھ 6 مئ 2015
میرپورکے شیربنگلا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا۔ فوٹو:فائل

میرپورکے شیربنگلا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا۔ فوٹو:فائل

ڈھاکا: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج کھیلا جائے گا۔

میرپور کے شیربنگلا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا، قومی ٹیم بنگلادیش کے خلاف اب تک ناقابل شکست رہی ہے اور مصباح الیون اس اعزاز کو قائم رکھنے کے لئے کل میدان میں اترے گی۔ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے اور تیسرا درجہ بچانے کے لئے مصباح الیون کو میچ جیتنا یا ڈرا کرنا ہوگا جب کہ بنگلادیشی ٹیم کو رینکنگ میں نواں نمبرحاصل ہے۔

پاکستان کی جانب سے ممکنہ 11 کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، محمد حفیظ، اظہر علی، یونس خان، کپتان مصباح الحق، اسد شفیق، سرفراز احمد، وہاب ریاض، جنید خان، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر شامل ہیں جب کہ بنگلادیش اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔