دنیا کے پرکشش ترین مردوں میں پاکستان کا تیسرا نمبر

ویب ڈیسک  بدھ 6 مئ 2015
دنیا کی پرکشش خواتین میں آرمینیا پہلے نمبر پر ہے۔ فوٹو: فائل

دنیا کی پرکشش خواتین میں آرمینیا پہلے نمبر پر ہے۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: حال ہی میں ہونے والے بین الاقوامی سروے میں پاکستان کے مرد حضرات کو دنیا کے پرکشش ترین افراد میں تیسرا نمبر دیا گیا ہے۔

امریکی جریدے ہفٹنگٹن پوسٹ پر ایک بین الاقوامی ویب سائٹ کی جانب سے جاری ایک سروے کے مطابق دنیا بھر کے پرکشش ترین مرد حضرات میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے، پرکشش مردوں میں آئر لینڈ کے شہری پہلے جب کہ آسٹریلیا کے مرد دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں امریکا چوتھے اور برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔

دنیا کی پرکشش خواتین کے حوالے سے ویب سائٹ نے آرمینیا کو پہلا جب کہ بارباڈوس کی خواتین کو دوسرا اور امریکن خواتین کو تیسرا نمبر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔