امریکا کا داعش کے 4 اہم رہنماؤں پر 2 کروڑ ڈالر کے انعام کا اعلان

ویب ڈیسک  بدھ 6 مئ 2015
داعش نے دو روز قبل امریکا میں توہین آمیز خاکوں کی نمائش پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔  فوٹو : فائل

داعش نے دو روز قبل امریکا میں توہین آمیز خاکوں کی نمائش پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ فوٹو : فائل

واشنگٹن: امریکا نے داعش کے 4 اہم رہنماؤں سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر مجموعی طور پر 2 کروڑ ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ “انصاف کے لئے انعام’ پروگرام کے تحت داعش کے عبدالرحمان مصطفیٰ القدولی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 70 لاکھ ڈالر، ابو محمد العدنانی اور ترخان تیمورازووچ بتراشولی سے متعلق معلومات دینے پر 50،50 لاکھ ڈالر جب کہ طارق بن الطاہر بن فالح الاونی الحرزی سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے شخص کو 30 لاکھ ڈالرانعام دیا جائے گا۔

عبدالرحمان مصطفیٰ القدولی کو ابوبکر البغدادی کے بعد داعش کا سب سے سینئیر عہدیدار کہاجاتا ہے۔ ابومحمد العدنانی داعش کے سرکاری ترجمان، ترخان تیمور ازووچ بتراشولی شمالی شام میں داعش کے کمانڈر جب کہ طارق بن الطاہر بن فالح الاونی الحرزی شام اور ترکی کے سرحدی علاقے میں داعش کے سرگرم گروپ کے لیڈرہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔